بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا،الخدمت فاؤنڈیشن

Dec 27, 2022 | 18:17 PM

ایک نیوز:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کاکہنا ہے کہ  آئی ٹی کورسز اور فری لانسنگ پروگرام کے پھیلاؤ سے  نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز بالکل مفت فراہم کئے جاسکیں گے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ٖڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بنو قابل سیکرٹریٹ کادورہ کیا۔ مفت آئی ٹی کورسنرپروگرام میں سینکڑوں کامیاب طلبہ کے انٹرویوز کے تمام مراحل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔پروفیسر ٖڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کاکہنا تھا کہ نوجوان سیکھ کر نہ صرف باعزت روزگار کما سکیں گے۔اپنے اہل خانہ کی خوشحالی اس شہراور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں گے ۔

پروفیسر ٖڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کاکہنا تھا کہ غربت اوربے روزگاری ملک سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث بڑھے لکھے ذہین نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنے بچوں کو مہنگے پروفیشنل کورسز کرواسکیں۔ الخدمت بنو قابل پروگرام ایسے ہزاروں  نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے۔ ’’بنو قابل‘‘ پروجیکٹ کے تحت مختلف کورسز کرنے والے نوجوان اپنا روزگار خود پیدا کرنے کے قابل بن جائیں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے مرکزی صدر کو بنو قابل پروگرام کےحوالے سے بریفنگ دی۔ بنو قابل پروگرام کے تحت ٹیسٹ اور انٹرویوز میں کامیاب طلبہ کو  ایمزون ،ویب ڈیولپمنٹ ، فری لانسک ویب ڈیزائننگ سمیت مختلف کورسزکرائے جائیں گے۔ یہ کورسز میٹرک ، انٹر پاس بے روز گار نوجوانوں کو کروائے جائیں گے جو تین سے چھ ماہ دورانیے کے ہوں گے،کورسز کے ساتھ الخدمت ان کورسزکرنے والے نوجوانوں کے لیے انڈسٹری میں ملازمتوں کے مواقع بھی تلاش کرے گی۔پروفیسر ٖڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ پروجیکٹ کیلئے ا لخدمت نے5کروڑ روپےمختص کیے ہیں جس میں3 کروڑ روپے کی اسکالر شپ اور 2 کروڑ روپے دیگر ضروری اخراجات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ڈائریکٹر چیریٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل رانا وجاہت علی خان اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں