روپے کی قدر میں کمی سے ڈالرمزید مہنگا

روپے کی قدر میں کمی سے ڈالرمزید مہنگا
کیپشن: Depreciation of rupee makes dollar more expensive

ایک نیوز :اسٹیٹ بینک  کےاعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 33 پیسے بڑھ کر 226.15 روپے ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 33پیسے بڑھ کر 226.15روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 235 روپے کا ہے۔
 واضح رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 225.82 روپے تھا۔