ایک نیوز نیوز: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے زیر اہتمام پنجاب کی پبلک سیکٹریونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس کی صدارت چیئرپرسن پی ایچ ا سی ڈاکٹر شاہد منیر نےکی۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں وائس چانسلرز نے حکومت پنجاب کی طرف سےپی ایچ ای سی ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ مجوزہ ترامیم سے پنجاب کی نجی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیم کے معیار پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہے گا ۔
چیئرمین وائس چانسلر کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پی ایچ ای سی ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم کو ختم کر دے۔ ترامیم سے پی ایچ ای سی کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔ پی ایچ ای سی ، پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کا ذیلی ادارہ بن کر رہ جائے گا۔ وائس چانسلرز کی جانب سے متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ ترامیم تعلیمی معیار کو بگاڑیں گی اور PHEC کی خود مختاری کو نقصان پہنچائیں گی۔ حکومت پی ایچ ای سی ایکٹ 2014 میں ترامیم کا منصوبہ ختم کرے اور ایسے کسی بھی اقدام پر جانے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرے۔ پی ایچ ای سی ایکٹ میں نجی یونیورسٹیز کی نگرانی اور الحاق کے معیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں جائے گا۔اجلاس میں سابق چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین نے بھی شرکت کی