ایک نیوز نیوز: پنجاب بھر کے 725 تھانوں میں سے لاہور کا تھانہ کاہنہ جرائم کا سب سے بڑا گڑھ نکلا رواں سال میں اب تک 10 ہزار 64 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 40 میں سے 18 اضلاع میں ایک سال کے دوران 7 ہزار ایک ضلع میں مقدمات درج ہوئے جبکہ لاہور کے صرف ایک تھانے میں کرائم کے 10 ہزار 64 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ایک نیوز کی ٹیم تھانہ پہنچی تو ایس ایچ او ناصر حمید نے تھانے کے کمرے کے پیچھے آرام گاہ کا کمرہ بند کر لیا ۔ لاہور ڈی ایس پی جاوید صدیق نے بھی جرائم بڑھنے کی وجہ بتانے کی بجائے اپنے کمرے کو اندر سے بند کر لیا۔لاہور پولیس اہلکار ٹیم سے ہاتھا پائی کرتے رہے ایس پی ماڈل ٹاون حسن جہانگیر کئی روز کی چھٹی پر تھے ۔ لاہور ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل تاون دانش رانجھا اور ڈی آئی آپریشن افضال احمد کوثر بھی اپنے دفتروں میں موجود نہ تھے