ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 100ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنادیا وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 2اعزازات اپنے نام کرلیے۔وارنر نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا یہ ٹیسٹ وارنر کا 100واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انہوں نے سنچری اسکور کی اور 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر بنے۔اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں کولن کاؤڈرے، گورڈن گرینچ، ایلک اسٹیورٹ اور رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ، ہاشم آملہ اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
After a tremendous knock in scorching heat, @davidwarner31 walks off to a standing ovation for an incredibly well-earned sit down ???? pic.twitter.com/knNy6abf9s
— Cricket Australia (@CricketAus) December 27, 2022
ڈیوڈ وارنر نے اس میچ میں دوسرا اعزاز بھی حاصل کیا، انہوں نے 100ویں میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔وارنر 100 ویں ٹیسٹ میچ میں 200 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ، اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 200 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، آسٹریلوی بیٹر ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس بھارت کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔
David Warner day at the MCG! Some brilliant batting in very tough conditions and we finish the day with a lead of 197.
— Cricket Australia (@CricketAus) December 27, 2022
Thank you to the 42,614 fans who joined us in the scorching heat, we’ll see you back for a big day of cricket tomorrow! pic.twitter.com/Ohk4IObLW8