وفاقی محتسب: 16سال بعد بیوہ کی سنی گئی، پینشن جاری کرنے کاحکم

Dec 27, 2022 | 16:10 PM

ایک نیوز نیوز: بیوہ کی سنی گئی۔ 16 سال پرانے کیس میں پینشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب نے ریلوے کے سولہ سالہ پرانے کیس میں بیوہ کو پینشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے بیوہ کوثر خلیل کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میرا خاوند خلیل احمدرانا انسپکٹر ورکس کراچی 2006میں سرکاری نوکری سے ریٹائرہوئے اور 2008میں وفات پاگئے۔ بیوہ نے موقف اپنایا کہ ریلوے نے انسپکشن رپورٹ کی بنیاد پر انہیں پینشن دینے سے انکار کردیا۔ سولہ سال سے پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیئے محکمہ ریلوے کو درخواستیں دے  کر تنگ آ گئی ہوں۔
  وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ لاہور نے ریلوے کے اعلی حکام کو طلب کیا اور بیوہ کو تیس دن کے اندر پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی حکم دے دیا۔

مزیدخبریں