پنجاب کی صورتحال، علیم خان کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

Dec 27, 2022 | 16:01 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو ملاقات کی دعوت وزیراعظم نے خود دی ہے۔ اہم ملاقات میں   پنجاب  میں پیدا ہونے والی حالیہ  صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے اور اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا تھا۔  جس کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ حکومت نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلی ڈی ںوٹیفکیشن کیس کی سماعت میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کو تحریری یقین دہانی کرائی کہ اگر وزارت اعلی پر بحال کیا گیا تو اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔عدالت نے گورنر پنجاب سے بھی اپنا آرڈر واپس لینے کی انڈر ٹیکنگ مانگتے ہوئے سماعت گیارہ جنوری 2022ء تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم نامے کے بعد پرویز الہیٰ اور پنجاب کابینہ 11 جنوری تک بحال رہیں گے۔

مزیدخبریں