قصور: دولت کی لالچ میں خون سفید ،بیٹے نے سگے باپ کو قتل کر دیا

Dec 27, 2022 | 15:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لالچ جب دل میں آ جائے تو خون سفید ہوتے دیر نہیں لگتی۔ تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ محمد نگر میں حقیقی لخت جگر نے جنت کے دروازے کو اپنے لئے بند کرتے ہوئے باپ خادم ڈوگر کوقتل کر دیا۔

رپوٹ کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ محمد نگر میں حقیقی باپ کو جائیداد کے لالچ میں قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔  ملزم باپ کوقتل کے بعد بغیر پوسٹ مارٹم دفنانا چاہتا تھا ۔ باپ کو قتل کرنے کاپچھتاوا تو اس بدبخت کو ہے لیکن چہرے پہ حیوانیت ابھی باقی ہے۔ملزم اتنا شاطر تھا کہ باپ کوقتل کرنے بعد بغیر پوسٹ مارٹم دفنا چاہتا تھا۔ 

پولیس نے ملزم بیٹے کی ماں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ مقدمہ میں امداد حسین کی ماں مدعیہ ہے اور پولیس اس کو سزا دلوانے کے لیے پر عزم بھی ہے۔لیکن کیا پتہ کل کلاں ماں کی مامتا کے سامنے بیٹے کا پیار حاوی ہو جائےاور قاتل بچ جائے۔

مزیدخبریں