وزیراعظم کے بھائی کی گاڑی کو حادثہ

Dec 27, 2022 | 15:45 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی میسور میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ 

 رپورٹ کے مطابق پرہلاد مودی اپنی اہلیہ ، بیٹے اور بہو کے ساتھ کار میں سفر کر رہے تھے۔ پرہلا مودی اپنی فیملی کے ساتھ میسور کے قریب واقع بانڈی پورہ جا رہے تھے ۔ تاہم اسی درمیان کڈاکولا کے قریب یہ حادثہ پیش آ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ۔

مزیدخبریں