ایک نیوز نیوز: ’’ ویڈنگ کونٹینٹ کرئیٹر ‘‘ بھی سامنے آگئے ، ایک فنکشن کے ساڑھے تین لاکھ چارج کرنے لگے۔
سوشل میڈیا کے د ور میں جہاں بہت سارے پرانے پیشے معدوم ہوتے جارہے ہیں تو آمدنی بڑھانے کے نئے ذریعے سامنے آگئے ہیں ۔
انہی میں سے ایک پیشہ ’’ ویڈنگ کونٹینٹ کرئیٹر ‘‘ کا ہے جو آپ کے خاص دن کو مزید خاص بناتا ہے آپکے شادی کے دن کی تمام مصروفیات کو اپنے آئی فون کے ذریعے کور کرکے اور بعد ازاں اسے آپکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرکے ۔
اس میں جدت اور سہولت کا امتزاج ہے اب آپ کو اپنے فوٹو گرافر کی منتیں کرنے کی ضرورت نہیں جو آپ کو آپکی شادی کی تصاویر اور مووی البم کی صورت میں بعض اوقات ایک ماہ کے بھی بعد فراہم کرتا ہے۔
یہ آئیڈیا امریکی ریاست یوٹاہ کے شہرسالٹ لیک سٹی کی 29سالہ ٹیلر رچرڈ سن کے ذہن میں اس وقت آیا جب انہیں بھی اپنی شادی کی تصاویر دو ماہ کے انتظار کے بعد وصول ہوئیں ۔
ٹیلر رچرڈ سن نے اسی موسم خزان میں اپنی کمپنی BACH'D کے نام سے شروع کی ہے ۔ وہ شادی میں اس دوست کی حیثیت سے شرکت کرتی ہیں جو آپ کے فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر کو ڈسٹرب کئے بغیر آپ کی دلکش تصاویر اتار کر آپ کے اور آپ کے شریک حیات کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کئے جارہا ہے۔
باخ ڈی آپکی شادی کے اہم ترین لمحات کو خاص ترین کرکے پیش کرتا ہے جبکہ اس کی فوٹیج فوری طور پر دستیاب ہے لہذا آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔
ٹیلر رچرڈ سن ایک فنکشن کے لئے 1200 تا 1400 ڈالر وصول کرتی ہیں ۔ ٹک ٹاک اسٹار ٹیلر رچرڈ سن نے انکشاف کیا کہ وہ اس کاروبارسے ہزاروں ڈالر کماچکی ہیں ۔ ان کے 18 ہزار فالوورز ہیں جبکہ ان کی ویڈیوز پر 609K لائکس ہیں۔
دلہن سے لے کر بالوں اور میک اپ کروانے سے لے کر عملی طور پر ہر چیز کی ویڈیو ٹیپ کیا جاتا ہے جبکہ شادی کی رجسٹریشن سے لے کر چرچ تک کے تمام مراحل اور پارٹی تک معاملات کی ’’را فوٹیج‘‘ بھی دستیاب ہوتی ہے ۔