102 بچے، 12 بیویاں اور 568 پوتے، افریقی کسان نے فیملی پلاننگ کا فیصلہ کرلیا

102 بچے، 12 بیویاں اور 568 پوتے، افریقی کسان نے فیملی پلاننگ کا فیصلہ کرلیا

 ایک نیوز نیوز:102 بچے، 12 بیویاں اور 568 پوتے۔۔ اب خرچے پورے نہیں ہوتے۔ یوگنڈا کے کسان نے آخر کار  فیملی پلاننگ کا فیصلہ کرلیا ۔

یوگنڈا کے67 سالہ کسان موسیٰ حاشیہ جس کے 12 بیویوں سے 102 بچے اور 568 پوتے پوتیاں ہیں، بالآخر اپنے خاندان  کو بڑھنے سے  روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وہ اور اس کا خاندان یوگنڈا کے لوساکا میں رہتا ہے جہاں  شادیوں پر کوئی پابندی نہیں ۔67 سالہ موسیٰ حاشیہ نے اب اپنی بیویوں سے کہا ہے کہ وہ مانع حمل کا استعمال کریں تاکہ وہ کھانے کے لیے کھانا خرید سکیں۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کی تمام بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔  اس کی سب سے چھوٹی بیوی زلیخا جو 11 بچوں کی ماں ہیں نے کہا کہ وہ اب مانع حمل گولیاں استعمال کررہی ہیں 

حسیہ کے تقریباً ایک تہائی بچے، جن کی عمریں چھ سے 51 سال کے درمیان ہیں، ان کے ساتھ ان کے فارم پر رہتے ہیں۔