کراچی: ڈاکوؤں کی مختلف مقامات پر فائرنگ ، 3 زخمی

Dec 27, 2022 | 14:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  شہر قائد میں  ڈاکو  راج، مختلف مقامات پر فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی ۔

رپورٹ کے مطابق پہلا واقعہ لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت  22 سالہ اسامہ ولد عرفان اکرم کے نام سے ہوئی ہے  اور اسکی حالت تشویشناک ہے۔

دوسرا واقعہ ڈیفنس فیز ٹو لین نمبر تین باربی کیو ریسٹورانٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔  واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے.زخمی ہونے والے شخص کو  جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔   زخمی  ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ احمد علی ولد تنویر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن محمد خان گوٹھ گلی نمبر 4 میں پیش آیا جہاں  ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی شخص کی  شناخت 22 سالہ فیصان کے نام سے ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں