ایک نیوز نیوز: جہانیاں میں سستے آٹے کے حصول کے لیے شہریوں کا صبر ٹوٹنے لگا۔ لائن میں لگے شہریوں اور اہلکاروں میں تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورپر سستے آٹے کے حصول کے لیے جھگڑا ہوگیا۔ آٹا نہ ملنے پر اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں بدل گئی۔
جھگڑے کے نتیجہ میں یوٹیلٹی سٹور کے دو ملازمین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ صبح سے لائنوں میں لگے ہیں لیکن آٹا ہیں مل رہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔