پاک بھارت آبی تنازع:پکل ڈل اور کیروپراجیکٹ پر بھارت سے جواب طلب

Dec 27, 2022 | 13:37 PM

JAWAD MALIK

سدھیر چودھری:  پاک بھارت آبی تنازعات کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا ۔
ذرائع  کے مطابق انڈرواٹرکمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیروپراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے،پکل ڈل ڈیم اور کیروہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں،ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔

ذرائع  کے مطابق پکل ڈل سے ایک ہزار میگاواٹ اور کیروپراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگا واٹ ہے۔

ذرائع  کے مطابق  پاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصوبے سرفہرست ہوں گے،بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع  کے مطابق کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹرڈیٹا شیئرنگ کررہا ہے اور بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے،بھارتی وفد مذاکرات کیلئے پاکستان آئے گا۔

انڈس واٹرکمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے، امید ہے عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے مؤقف کو تسلیم کرے گا۔

مزیدخبریں