تمام کوچزغیر ملکی لگائیں گے، وہ سفارش نہیں کرتے، نجم سیٹھی

Dec 27, 2022 | 13:31 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام کوچزغیر ملکی لگاٸیں گے کیونکہ وہ سفارش نہیں کرتے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سرفراز کو لانے کا پلان پہلے ہی کام کر گیا ہے، بابر اسٹار ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کار کھلاڑی چاہئیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں ایک فاسٹ باؤلرانجرڈ تھا لیکن وہ یہ مان نہیں رہے تھے، گزشتہ سسٹم میں ویمن کرکٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔

  نجم سیٹھی نے کہا کہ مارک کولس کو دوبارہ ویمن ٹیم کا کوچ لگاٸیں گے، تمام کوچزغیر ملکی لگاٸیں گے کیونکہ وہ سفارش نہیں کرتے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پچھلے بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز کے معاملات ٹھیک نہیں تھے، میں پی ایس ایل فرنچائز سے ملاقات کروں گا، چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں 7 سے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں، فرنچائز مالکان نہیں چاہتے کہ ٹیموں میں اضافہ ہو۔

مزیدخبریں