سامان بھی نہیں اٹھانے دیا گیا ایسا لگا جیسےایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہو: رمیز راجہ

Dec 27, 2022 | 13:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: رمیز راجہ  نے برطرفی کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے کہا ’مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا، ایسا لگا جیسے ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا‘
بی بی سی کے مطابق  رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کرکٹ بورڈ پر آکر حملہ کیا اور مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا۔ صبح  17 بندے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایسے دندناتے پھر رہے تھے کرکٹ بورڈ میں جیسے کوئی ایف آئی اے کا چھاپہ پڑ گیا ہے۔‘
بی بی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے اپنی برطرفی کے بعد یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے اپنے دور کے اچانک خاتمے کے حوالے سے برہمی کا اظہار  کیا اور کیا اور کہا کہ ایسے کرنے سے اس سے انھیں ’چبھن اور درد ہوا۔‘
واضح  رہے کہ رمیز راجہ کو گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک 15 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
بی بی سی کے مطابق رمیز راجہ نے  کرکٹ کمنٹری میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ پی سی بی انھیں واپس نہیں آنے دے گا۔ نجم سیٹھی نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ رمیز راجہ ایک آزاد آدمی ہیں اور اگر انھیں کسی موڑ پر بھی کمنٹری کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو ہم بالکل مخالفت نہیں کریں گے۔ ’ رمیز راجہ صاحب کو کسی صورت میں بھی نہیں روکا جائے گا، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔‘’مجھے احساس ہے کہ ان پر کس قسم کا دباؤ تھا، میرے بارے میں جو باتیں کی گئی وہ ان کی غلطی نہیں۔‘

مزیدخبریں