پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا:بابراعوان

پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا:بابراعوان

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی،یہ ساری عمر بھی الیکشن کی تیاری نہیں کر سکتے،پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نےعلی نواز اعوان کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپس آنے کی دو شرطیں رکھی ہیں،ایک تو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں دوسرا عمران خان کو نااہل کریں۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس یکم جنوری تک بل رہ سکتا ہے،اسلام آباد کے اندر اقلیتوں کو پہلی دفعہ الیکشن لڑنے کا موقع مل رہا ہے،الیکشن کمیشن کو بتایا کہ یہ اتنا ہی اہم ہے جتنا قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہیں،ان کے پاس تو چوتھائی امیدوار بھی نہیں کھڑے کئے۔یہ ساری عمر بھی الیکشن کی تیاری نہیں کر سکتے ، درخواست کی کہ یہ الیکشن پرانے قانون کے مطابق کروایا جائے ۔

بابراعوان نے مزید کہا کہ غیر مساوی سلوک نہ کیا جائے،دنیا کے دارالحکومتوں میں صوبائی حکومتیں قائم ہیں اور ہمارے ہاں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے،ان کی آہیں اور سسکیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، ہم ان کو الیکشن سے نہ بھگنے دیں گے اور اسمبلیاں توڑ کر دکھائیں گے،انہوں نے ملک کا ہر لحاظ سے بیڑہ غرق کر دیا ہے،ہم استعفے دینے جاتے ہیں، وزرا کہتے ہیں ان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاؤ۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم اختیارات کو نیچے لیول تک لانا چاہتے ہیں،ہم امپورٹڈ سسٹم کو فالو کرتے ہیں،ہم نیا نظام متعارف کروانا چاہتے ہیں،جیسے ان کے پاس پاکستان کا کوئی روڈ میپ نہیں، ویسے ہی ان کے پاس اسلام آباد کا بھی کوئی روڈ میپ نہیں۔