سنگاپور: کرپٹو کرنسی بھی محفوظ نہ رہی، ہیکرز کروڑوں روپے لے اڑے

Dec 27, 2022 | 13:15 PM

ایک نیوز نیوز: کرپٹو کرنسی بھی اب محفوظ نہ رہی۔ ہیکرز نے صارفین کے کروڑوں روپے پر ہاتھ صاف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں واقع کرپٹو کمپنی کے والٹ سے ہیکرز نے صارفین کے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے چوری کرلیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرپٹو کمپنی کے والٹ بِٹ کیپ سے صارفین کے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے چوری کرلیے گئے ہیں جس کی تصدیق سوشل میڈیا پر بیشتر کرپٹو صارفین کی جانب سے کی جارہی ہے۔

صارفین کے مطابق ان کے اکاؤنٹ میں سے فنڈز بغیر کسی سرگرمی کے خودبخود منتقل ہورہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کارروائی کرنے والا ایک تھا یا پورا گروپ۔ کرپٹو کمپنی کے والٹ سے چوری ہونے والی کرپٹو کمپنیوں میں بائننس، ایتھرم اور ڈائی شامل ہیں۔

سنگاپور میں واقع کرپٹو کمپنی کا دعویٰ ہے اس کے پاس رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 3.6 لاکھ سے زیادہ ہے۔

مزیدخبریں