ٹریفک پولیس لاہور کے نام ایک اور اعزاز

ٹریفک پولیس لاہور کے نام ایک اور اعزاز

ایک نیوز نیوز: سٹی ٹریفک پولیس لاہورکے نام ایک اور اعزاز ، ٹریفک پولیس نے آئی جی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں ٹریفک پولیس لاہور چیمپئن قرار پائی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے انسپکٹر سلیم جٹ  سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور  کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔  آئی جی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیگر اضلاع، ڈولفن، پٹرولنگ، سی ٹی ڈی کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹریفک پولیس اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سی ٹی او لاہور کا کسی بھی کھیل سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فورس میں صحتمندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔   ہر فیلڈ میں کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی سجائیں گے۔صحتمندانہ سرگرمیوں سے مثبت ذہنی نشو ونما پروان چڑھے گی۔