ایک نیوز نیوز: ہندو انتہاپسند رہنما اور بی جے پی کی سینٹر پرگیہ ٹھاکر نے کہا ہے کہ لو جہاد کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سبزیاں کاٹنے والا چاقو تیز رکھیں تاکہ اس سے سر بھی کاٹے جاسکیں۔
شیو موگا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندو انتہاپسند خاتون رہنما پرگیہ ٹھاکر نے بھارتی مسلمانوں کے قتل کا مشورہ دیتے ہوئے ہندو اکثریت سے کہا ہے کہ مسلمان پیار بھی کرتے ہیں تو اس میں بھی جہاد کرتے ہیں، ان کو انہیں کی زبان میں جواب دیں۔
ہندو جاگرن ویدیک کے جنوبی زون کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرگیہ نے کہا کہ "پتہ نہیں کب، کیا ہو جائے۔ لو جہاد کرنے والوں کو ان ہی کی زبان (تشدد) میں جواب دیں۔ اپنی بچیوں کو محفوظ رکھیں۔ انہیں تعلیم دیں۔ اپنے گھروں میں ہتھیار رکھیں۔ اگر اور کچھ نہیں تو اپنے چاقوؤں کو تیز رکھیں جو سبزیاں کاٹنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ میں یہ بالکل واضح کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہرش پر چاقو سے وار کیا۔ انہوں نے ہمارے ہیروز، ہندو ہیروز، بجرنگ دل کے کارکنوں، بی جے پی کارکنوں اور یوا مورچہ کے کارکنوں پر بھی چاقو سے وار کیا ہے۔ اس لیے ہم اپنے انتظامات بھی رکھیں۔