ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے تھیٹرز کے رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے تھیٹروں کو رات 8 بجے بند کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر اینڈ تھیٹرز ایسوی ایشن کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے تھیٹرز کو رات ساڑھے نو بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ اب اس بابت مزید گفت وشنید نہیں ہوگی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب سموگ کے خاتمے کے لیے ہمیں لائف سٹائل بدلنا ہوگا۔ عدالت یہ سب کچھ لوگوں کے لیے کر رہی ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے سارے شہر کو رات جلدی سو جانا چاہیے۔
دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ تھیٹرز کو رات 1 بجے تک چلانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر سرکاری وکیل مخدوم ٹیپو کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رات تھٹیرز لیٹ نائٹ تک چلنے کی وجہ سے تمام طبقات زندگی کے لوگ لیٹ آفس آتے ہیں۔