ماچھو نہر سے ٹیکسی ڈرائیور کی تشدد شدہ لاش برآمد

ماچھو نہر سے ٹیکسی ڈرائیور کی تشدد شدہ لاش برآمد

ایک نیوز نیوز:کروڑ لعل عیسن کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کو نامعلوم افراد کی جانب سے  بیہمانہ تشدد کرکے گاڑی چھین کر قتل کر دیا گیا جس کے بعد اس کی  لاش کو ماچھو نہر میں پھینک دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کروڑ لعل عیسن وارڈ نمبر 7 محلہ فضل آباد کے رہائشی یاسین احمد لوٹھڑ کو نامعلوم افراد نے بیہمانہ تشدد  کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور لاش کو ہاتھ باندھ کر ماچھو نہر میں پھینک دیا۔ جس سے علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ۔مقتول تین بچوں کا باپ تھا جو کہ کروڑ لعل عیسن میں عرصہ دراز سے ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں اہل خانہ کے مطابق مقتول یاسین 4 روز سے گاڑی سیمت گھر سے لاپتہ تھا جس کی اطلاع تھانہ کروڑ میں بھی درج کروائی گئی تھی۔ چار روز بعد مقتول یاسین کی ہاتھ بندھی لاش ماچھو نہر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ھے کہ مقدمہ درج کر لیا گیاہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔  پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کردیا گیا ہے  جہاں لاش کا  پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔