حادثہ کے باعث کنٹینرمیں پھنسے2 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بازیاب کروا لیا

حادثہ کے باعث کنٹینرمیں پھنسے2 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بازیاب کروا لیا

ایک نیوز نیوز: احمدپورشرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹال پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد کنٹینر میں پھنس گئے۔  

تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ میں ٹال پلازہ کے قریب لوڈ کنٹینر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے باعث دو افراد ٹرک کنٹینر میں پھنس گئے۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کنٹینر میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری کر دیا۔ کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں افراد کو بعد نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔