لاہور: آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور، قیمت 140 روپے فی کلو ہوگئی

Dec 27, 2022 | 11:08 AM

ایک نیوز نیوز: ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا حق بھی چھین لیا۔ ایک ہی روز میں چکی آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کااضافہ کردیا گیا۔ 140 روپے فی کلو کی قیمت سن کر عوام چکرا کر رہ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمتوں نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ چکی آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیا گیا۔ چکی آٹا 15 روپے اضافے سے 140 روپے کلو ہوگیا۔ 

دوسری جانب سرکاری سستا آٹا مارکیٹ میں نایاب ہو گیا، سستے آٹے کے حصول کے لیے عوام لمبی لائنوں میں خوار ہونے لگے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قیمت بڑھی۔ پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم  4350 روپے فی من سے تجاوز کرچکی ہے۔ 

لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن  نے  نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق آج سے چکی آٹا 140 روپے میں شہریوں کو دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں