ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ انسداد بدعنوانی کی سرکاری ملازمین کی کرپشن سے متعلق رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کرپشن میں سرکاری محکموں کے افسران بھی شامل ہیں، 141 سرکاری ملازمین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین سے 50 کروڑ روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
محکمہ انسداد بدعنوانی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سرکاری محکموں میں کرپشن کی 1561 شکایات موصول ہوئیں، 16 کرپشن کیسز میں ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیاں رواں سال عمل میں لائی گئیں۔