ایک نیوز نیوز:نیپرا میں نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ،تمام تقسیم کار کمپنیوں کےلئے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، ڈسکوز صارفین کے لئے ساڑھے 18 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے کہا کہ ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 18 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے،اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔