امپورٹڈ ٹولہ اپنی مقبولیت جاننے کے بعد الیکشن سے بھاگ رہا ہے: مسرت چیمہ

Dec 27, 2022 | 10:35 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، وہ جانتے ہیں انہیں عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ اپنی مقبولیت جاننے کے بعد الیکشن سے بھاگ رہا ہے، عوام اس وقت مہنگائی اور ان کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ کوئی بھی سازش عوام کے فیصلے کو بدل نہیں سکتی۔

مزیدخبریں