ایک نیوز نیوز: ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، وہ جانتے ہیں انہیں عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ اپنی مقبولیت جاننے کے بعد الیکشن سے بھاگ رہا ہے، عوام اس وقت مہنگائی اور ان کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں۔
امپورٹڈ ٹولہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت سے بخوبی واقف ہے. وہ جانتے ہیں انہیں عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا اسی لیے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں. عوام اس وقت مہنگائی اور ان کی نااہلی سے تنگ آ چکی ہے. کوئی بھی سازش عوام کے فیصلے کو بدل نہیں سکتی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 27, 2022
ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ کوئی بھی سازش عوام کے فیصلے کو بدل نہیں سکتی۔