ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میرے سوا کوئی چوائس نہیں سے لے کر این آر او مانگنے تک کا سفر فاسٹ باؤلر نے محض 4 برس میں تیز رفتاری سے طے کیا۔
میرے سوا کوئ چوائس نہیں سے لیکراین آر او مانگنے تک کا سفر فاسٹ بولر نے محض 4برس میں تیزرفتاری سے طے کیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 27, 2022
ملکی معیشت معاشرت اورجمہوریت کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کا ذمہ دار کھیلن کو مُلک مانگے ھے#معاشی_تباھی_کا_کپتان
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت، معاشرت اور جمہوریت کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کا ذمہ دار کھیلن کو ملک مانگے ہے۔