جاپان: شدید برفباری کے باعث 17 ہلاکتیں، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

Dec 27, 2022 | 10:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  جاپان  میں شدید برف باری کے باعث 17 افراد ہلاک اور 93سے زائد  زخمی ہو گئے  ہیں جب کہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ٹوکیو  ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام  کے مطابق شدید سرد موسم جاپان کے  شمالی علاقہ جات  میں شدید برف باری کی وجہ بنا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں ہائی ویز پر پھنس گئی ہیں اور  ترسیل کی خدمات میں تاخیر ہوئی ہے۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کرسمس ویک اینڈ پر مزید برف باری دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سےمرنے والوں کی تعداد 17 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہو گئی۔  لوگوں کی بڑی تعداد چھتوں سے برف ہٹاتے ہوئےیا چھتوں سے پھسلنے کی وجہ سے برف کے موٹے ڈھیروں کے نیچے دب گئے تھے۔ برف سے متاثرہ علاقوں میں میونسپل دفاتر  کی جانب سے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ برف ہٹانے کی سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتیں۔

شمال مشرقی جاپان کے بہت سے حصوں میں موسم  سرما میں اوسط سے تین گنا زیادہ برف باری ہوئی ہے ۔   جاپان کےشمالی مرکزی جزیرے میں شدید برف باری نے بجلی کے ایک ٹرانسمیشن ٹاور کو بھی گرا دیا، جس  ک وجہ سے 20 ہزار  گھر بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں