ایک نیوز نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عبدالرؤف مہر کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بڑا جھٹکا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا تو چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا، تاہم بعدازں ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی اور صوبائی کابینہ کو بحال کیا۔