ایک نیوز نیوز: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں سیاسی پابندیوں کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق طیب اردگان نے نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں رونالڈو پر سیاسی پابندی لگائی گئی۔ فیفا ورلڈکپ میں کرسٹیانو رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے متبادل گونکالو راموس کو شامل کیا گیا تھا جس نے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی رونالڈو پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان میں بھیجنے کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہو ئی ہیں۔ رونالڈو ایسا کھلاڑی ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔