ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ کے بالائی پہاڑوں پر شدید برفباری ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہنزہ میں درجہ حرارت گرنے سے واٹر چینلز میں پانی جم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 28 اور 29 دسمبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
اسکردو منفی 12 بارہ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا، استور میں ٹمپریچر منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔
قلات میں منفی 5، گلگت منفی 6، کوئٹہ منفی 3، مری منفی 1، اسلام آباد 1، پشاور 4، لاہور 6، کراچی 10 اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔