روس پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ

Dec 27, 2022 | 08:39 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری، گیس لوڈشیڈنگ اب چند دن کی مہمان رہ گئی۔ روس نے پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق روس کی خبرایجنسی سے گفتگو  کرتے ہوئے روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک(Alexander Novak) کا کہنا تھا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو Yamal-Europe پائپ لائن کے ذریعے گیس بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، اس پائپ لائن کو سیاسی وجوہات کی بنا پر روکا گیا، روس ترکیہ میں قائم مرکز کے ذریعے اضافی گیس سپلائی پر بات چیت کر رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آزربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی گیس سپلائی بڑھانے کی بات چیت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں