ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو صدر مملکت کے بیان پروضاحت دینی چاہیے۔بلاول بھٹو نے اسمبلی فلور پر پہلے ہی دن کہا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کابیان میں کہنا ہے کہ تاخیر سے ہی لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے۔ عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے ہیں اور ان کے صدر کہہ رہے ہیں کہ سابق آرمی چیف نے ہی سینیٹ اور عام انتخابات میں ان کی مدد کی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پرالزام تراشی کررہے ہیں اور دوسری طرف انہیں سیاسی، انتظامی کردار اداکرنےکاکہہ رہے ہیں۔وہ اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسارہے ہیں۔انہیں چاہیے کہ اداروں کو اپنے سیاسی بیانیےکا حصہ بنانے سے گریز کریں۔