ایک نیوز نیوز:لاڑکانہ: شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسے کا اہتمام گڑھی خدابخش بھٹو میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسے سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو ،سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔ جلسہ گاہ کو پارٹی قیادت کی قد آور تصاویر سے سجایا دیا گیا۔آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ سندھ ، قائم علی شاہ سمیت دیگر قیادت بھی نوڈیرو ہاؤس میں موجود ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں جلسے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ 8140پولیس افسر و اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ 300لیڈز پولیس سمیت 700ٹریفک پولیس اہلکار و کمانڈو شامل ہیں۔