ایک نیوز نیوز:شہباز شریف نے امیر قطر کو کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور امیر قطر نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران قطر کی طرف سے امداد کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران قطر کی طرف سے امداد کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کو بحالی اور تعمیر نو کے بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ہم نے اپنے محدود وسائل کو ممکنہ حد تک متحرک کیا ہے۔متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو فیفا 2022 فٹ بال ورلڈکپ کی کامیاب میزبانی پر مبارک باد دی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 سے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے نیا معیار قائم ہوا۔