بلوچستان میں جتنی لاشیں ایک رات میں گریں، یہ تو جنگوں میں نہیں ہوتا، عرفان صدیقی

Aug 27, 2024 | 23:50 PM

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کتنا کہیں کہ یہ خفا ہیں ناراض ہیں، کوئی جائز مطالبہ نہیں جو دوسروں کو مارنے پر مجبور کرے۔

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ افراد رعایت کے مستحق نہیں، نیشنل ایکشن پلان کو 10 برس ہوگئے، وہ نکات کہاں ہیں؟ ان پر کتنا عمل ہوا؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنی لاشیں ایک رات میں گریں، یہ تو جنگوں میں نہیں ہوتا، اس کو کس کھاتے میں ڈالیں گے؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، بات چیت کا دروازہ بند نہ کریں لیکن بات چیت کی شرائط ہوں گی۔ جس جگہ بات چیت ہو وہاں پاکستان کا پرچم ہو۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا پاکستان کے دشمن ان کو وسائل، پیسہ اور ہتھیار دے رہے ہیں۔ ایک موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اس معاملے پر سینیٹ کی کمیٹی بنائیں جو قابل عمل تجاویز مرتب کرے۔  

مزیدخبریں