ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ،ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ۔
وزیراعظم ny بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات کردیں۔