ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت میں مزید 5تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں مزید 5تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا، مجموعی طور پر ضلع لاہور کی 10تحصیلیں ہوگئیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کی نئی 5تحصیلوں کی منظوری دی تھی، منظوری کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کردیا۔
پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں، نئی 5تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاؤن ، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔
موجودہ 5 تحصیلوں میں رائیونڈ ، ماڈل ٹاؤن ، لاہور کینٹ ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں چل رہی ہیں، مزید 5کے اضافے کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا۔