ویب ڈیسک:مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے رشتے کرانے کا شوق تھا۔
ندا یاسر نے اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی، بہت کم عمر تھی جب اپنے ماموں کی شادی کرائی، مجھے رشتے کروانے کا بہت شوق تھا۔
ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ممانی پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے اپنی امی سے کہا کہ یہ خاتون بہت اچھی ہیں آپ ماموں کیلئے انہیں دیکھ لیں، میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا،کافی چھوٹی عمر میں، میں نے رشتے جڑوا دیئے ، میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں، اپنےا پارٹمنٹ میں 3 یا 4 رشتے میں نے کروائے۔