سابق پاکستانی سوئمر معید مصطفٰی انتقال کرگئے 

سابق پاکستانی سوئمر معید مصطفٰی انتقال کرگئے 
کیپشن: Former Pakistani swimmer Moeed Mustafa passed away

ایک نیوز: سابق پاکستانی سوئمر معید مصطفٰی   کینیڈا میں انتقال کرگئے ۔  

31سالہ معید مصطفٰی کی میت بدھ کو کینیڈا سے لاہور پہنچائی جائے گی ،معید مصطفی نے 2007میں ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا تھا ۔

سوئمنگ کوچ حفیظ بھٹی نے مرحوم کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔