تاجر تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار 

Aug 27, 2024 | 20:19 PM

 ایک نیوز: تاجر دوست سکیم، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کیخلاف احتجاج کا معاملہ ، ملک کی دونوں بڑی تاجر تنظیموں  نے ایف بی آر سے مذاکرات کرنے سے انکار   کردیا ،مرکزی انجمن تاجران اورتنظیم تاجران پاکستان کا کل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیاہے۔   

ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین ایف بی آر کی دعوت کے باوجود تاجر مذاکرات میں نہیں آئے، صرف حکومتی موقف کے حامی بعض تاجر نمائندے ایف بی آر پہنچے ۔ 

ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومت تاجر دوست سکیم کے ایس آر او میں ترمیم کیلئے تیار ہے،   تاجر اربوں کا بزنس کرنے کے باوجود ٹکہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہیں،   تاجروں پر بہت کم شرح سے ایڈوانس انکم ٹیکس لگایا گیا ۔  

ایس آر او میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے ،انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا،10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا امکان ہے۔   

مزیدخبریں