پاکستان کو ملنے والی بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار، دستاویز 

پاکستان کو ملنے والی بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار، دستاویز 
کیپشن: External financial assistance to Pakistan slows down, Doc

ایک نیوز: آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر کے منفی اثرات کے باعث پاکستان کو ملنے والی بیرونی مالی معاونت بھی سست روی کا شکارہوگئی ۔ 

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو جولائی میں صرف 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالرکی بیرونی مالی معاونت ملی ،رواں مالی سال 19 ارب 21 کروڑ ڈالر ہدف کے مقابلے 2.2 فیصد قرض مل سکا ،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ملا تھا، جولائی میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 12 کروڑ 77 لاکھ ڈالرموصول  ہوا،عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ۔  

اقتصادی امور ڈویژن   کے مطابق گزشتہ ماہ مختلف ممالک نے 10 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم  کیے، عالمی بینک نے پاکستان کو 11 کروڑ 18 لاکھ 80 ہزار ڈالر قرض فراہم کیا، چین نے پاکستان کو 9 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر قرض فراہم کیا، اے ڈی بی نے 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا، انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹریکشن نے 2 کروڑ ڈالر سے زائد فراہم  کیے ، جرمنی نے 35 لاکھ ڈالر، سعودی عرب نے 26 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض دیا، پاکستان کواس دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، امریکہ نے سب سے زیادہ 44 لاکھ 42 ہزار ڈالر کی گرانٹ فراہم کی، پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 42 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا گیا۔