اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا ،مولانا فضل الرحمان  

اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا ،مولانا فضل الرحمان  
کیپشن: Maulana Fazlur Rehman does not consider this parliament as representative of the people

 ایک نیوز:سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان   نے کہاہے اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتاہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا   بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات میرے پاس نہیں ہیں ، بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسئلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے ،ہر صوبے کے وسائل کے مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے ۔

 آصف زرداری ضرور تشریف لائے ہیں ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی ہے ،آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،نو مئی کے حوالے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے ۔ 

حکومت کی مدت  پوری کرنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا حکومت 5سال پورے کرے گی یا نہیں ،میں نجومی نہیں ہوں  ،اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا ، تحریک انصاف بات چیت چل رہی ہے ،12سال ہماری مخالفت رہی ہے دنوں کے اندر اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتےہیں۔