یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، شازیہ مری 

یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، شازیہ مری 
کیپشن: The decision to close utility stores is inappropriate and cruel, says Shazia Murri

ایک نیوز: مرکزی ترجمان پی پی پی شازیہ مری  کا کہنا ہے موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے کہا ہے   حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک ہے، ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر ،بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، ملک کے لوگوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 50سال قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن قائم کی، اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لے۔