چینی وزارت خارجہ کی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت 

Aug 27, 2024 | 18:22 PM

ایک نیوز:چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے بلوچستان میں دہشگردی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں نمائندہ بیجنگ ڈیلی کے سوال پر ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان نے مذمت  کرتے ہوئے کہا ہم نے ان رپورٹوں کو دیکھا اور نوٹ کیا ہے ،ہم دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں،چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے ۔ 

ترجمان چینی دفترخارجہ کا کہناتھا ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیش رفت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،ہم سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی و سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کو تیار ہے،چین پاکستان کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔   

مزیدخبریں