وزیراعظم سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کی ملاقات 

Aug 27, 2024 | 18:05 PM

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب نعیمی  نے ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کا ختمِ نبوت کے معاملے میں اہم کردار اور اسکے نتیجے میں معاملات کے خوش اسلوبی سے حتمی نتیجے پر پہنچانے پر شکریہ ادا کیا۔ 

علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کے ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور  دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا ۔  

مزیدخبریں