ایپل کا نئے آئی فونز 9 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

ایپل کا نئے آئی فونز 9 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان
کیپشن: Apple's announcement to introduce new iPhones on September 9

ویب ڈیسک: ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،اسی وجہ سے ہر سال دنیا میں کروڑوں لوگ نئے آئی فونز کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتےہیں۔
اس سال 2024میں ایپل کی طرف سےآئی فون16سیریز کو متعارف کیا جانا ہےاور اب اسکی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز  9 ستمبر 2024کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جسے گلو ٹائم  کا نام دیا گیا ہے، ایپل نے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔