پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میں طلباء کیلئےمفت داخلے کا اعلان 

پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میں طلباء کیلئےمفت داخلے کا اعلان 
کیپشن: PCB announces free admission for students in the second test

 ایک نیوز: پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔
 راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلا جائے گا،سٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا، طلبہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) (سیٹ کی دستیابی سے مشروط) اور پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) سے میچ دیکھ سکیں گے۔
 پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین کے لیے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی، طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔